تربت(ڈیلی گرین گوادر)آبسر کے علاقے ریسرچ فارم میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت رحمدل ولد فضل سکنہ ڈاکی بازار آبسر کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقتول دوستوں کے ہمراہ ریسرچ فارم میں پکنک منا رہا تھا، اسی دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رحمدل موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
تربت،آبسر کے ریسرچ فارم میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
تربت
