کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان کا پسنی یوسی کلمت کادورہ،درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی۔عوام سے کیے گیے وعدوں کوپوراکرنے کیساتھ ہرعلاقے کابلاتفریق دیانت سے خدمت کرونگا۔حکومتی واسٹبلشمنٹ کی بدعنوانی،بے روزگاری وغربت کی وجہ سے حالات بدسے بدترہیں۔ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پسنی کے دیہی علاقے یونین کونسل کلمت کا دورہ کرتے ہوئے علاقے کے عوام عمائدین کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اور گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کا خصوصی دورہ کیا اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ انہوں نے صحت مرکز کا بھی معائنہ کیا۔یوسی کلمت کی معتبر شخصیت لیاقت بلوچ نے مولانا ہدایت الرحمان کو علاقے کو درپیش اہم مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔لیاقت بلوچ نے خاص طور پرسکول میں سائنس ٹیچر کی کمی،ٹیچرز کے لیے رہائشی کالونی کا قیام اور علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر کی ضرورت جیسے اہم مسائل سے مولاناکوآگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے مرکز کے لیے ادویات کے کوٹہ میں کمی کے باعث اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔کلمت میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے لیاقت بلوچ نے یوسی کلمت کے مختلف دیہاتوں میں آباد لوگوں کے روزمرہ کے تمام مسائل کو بھی ایم پی اے کے سامنے رکھا۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے لیاقت بلوچ کے بیان کردہ تمام مسائل کو نہ صرف غور سے سنا بلکہ انہیں قلم بند بھی کر دیا۔ انہوں نے علاقے کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے وہ ذاتی دلچسپی لیں گے اور ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کے اس دورے سے یوسی کلمت کے عوام میں اپنے دیرینہ مسائل کے حل کی امید پیدا ہوئی ہے۔
مولانا ہدایت الرحمان کا پسنی یوسی کلمت کادورہ،درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی

ٹیگز:
مولانا ہدایت الرحمان
