جھل مگسی(ڈیلی گرین گوادر) ضلع جھل مگسی کے علاقے نوشہرہ کے قریب جیپ ریلی کے ڈرائیور کو تیل پہنچانے والی گاڑی حادثے کا شکار گاڑی میں سوار 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں اشفاق احمد وریل خان عبدالغفار اور شیردل شامل ہیں۔حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال گنداواہ منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زخمی افراد جیپ ریلی کے ڈرائیور کھلاڑی جہاں زیب عمرانی کو تیل پہنچانے جا رہے تھے۔واقعے کے بعد سٹی ایس ایچ او ذوالفقار علی پندرانی موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔
جیپ ریلی کے ڈرائیور کو تیل پہنچانے والی گاڑی حادثے کا شکار گاڑی میں سوار 4 افراد زخمی

ٹیگز:
حادثے
