کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کور کمانڈر بلوچستان، نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ ملاقات کی۔اس نشست میں صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر نے طلباء کے سوالات سنے اور ان پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں حصہ لینے پر زور دیا۔کور کمانڈر نے تعلیم کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے طلباء کو محنت اور لگن سے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔طلباء نے نشست کو فائدہ مند قرار دیتے ہوئے پاک فوج کی ملکی دفاع اور خصوصاً بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے براہ راست رابطے نوجوانوں اور اداروں کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔اس قسم کی نشستوں کا مقصد پاک فوج اور نوجوان نسل کے درمیان مستحکم رابطے اور بلوچستان کی بہتری کے مشترکہ عزم کی عکاسی ہے۔
کور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ براہ راست نشست

ٹیگز:
کور کمانڈ
