اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان بیرون اور اندرون ملک دشمنوں کو خود جواب دے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ ملک کے خلاف بیانیہ پھیلا رہے ہیں، وہ غداری کے زمرے میں آتے ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے منصوبے بھارت اورافغانستان سے ملی ہوئی سازشوں کے تحت چلائے جا رہے ہیں، جس کا مقصد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست نے دہشت گردوں اورملک کو نقصان پہنچانے والے عناصرکو پہلے ہی غدار قرار دے دیا ہے اوراب پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف کوئی بھی غلط بیانیہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ملک کے خلاف بیانیہ پھیلانے والے غداری کے زمرے میں آتے ہیں ٗ فیصل واوڈا

