اسلام آباد ڈیلی گرین گوادر) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ایئرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔وزارت دفاع نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت منظوری دی۔واضح رہے کہ صدر مملکت نے آرمی چیف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کی سمری منظور کی تھی، صدر نے وزیراعظم کی بھجوائی سمری پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی تھی۔وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آئندہ پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس تعینات کیا گیا ہے، سیدعاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف بھی پانچ سال رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع 19 مارچ 2026 سے شروع ہو گی۔
عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، ایئرچیف مارشل کی توسیع کے نوٹیفکیشن جاری

ٹیگز:
عاصم منیر
