ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاستدان میر سکندرعلی خان عمرانی نے کہا ہے کہ ماسٹر پلان کے نام پر ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اربوں فنڈز کی باوجود ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ دو سالوں کے دوران رتی بھر ترقی نہیں ہوئی لوگ پینے کے صاف پانی گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ڈیرہ مراد جمالی چھتر فلیجی مانجھوٹی سمیت دیگر علاقوں میں ترقی کا نہ رکنے والا سفر کا اغاز کیا مگر صد افسوس فارم 47 والاایم پی اے نے سب کچھ برباد کر دیا ڈیرہ مراد جمالی سمیت پورا حلقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے عوام کی یہ حالت زار دیکھ کر دل خون کے انسو رو رہا ہے دوبارہ بر سر اقتدار اکر ترقی کا سفر وہاں سے شروع کرینگے جہاں سے رکا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی مانجھوٹی سمیت دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ان کے ہمراہ بلدیاتی کونسلران سمیت دیگر معززین و معتبرین بھی ساتھ تھے ان کا کہنا تھا کہ انھلیں اقتدار سے زیادہ عوام کے مفادات اور علاقائی ترقی عزیز ہے ہم نے عوام کی خدمت کو اپنا مشن اور وڑن بنا رکھا ہے اقتدار انی جانی چیز ہے لیکن عوام کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈیرہ مراد جمالی سمیت حلقہ انتخاب مین نہ رکنے والے ترقیاتی منصوبے شروع کروائے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ڈیرہ مراد جمالی میں دو میگا واٹر سپلائی منصوبے مکمل کروا? تعلیمی ادارے قائم کروا? نوجوانوں کو باعزت روزگار اور نوکریاں دیں ہسپتال نادرہ سینٹرز سیمت شہری اور دیہی علاقوں مین پکی سڑکیں بنواکر مواصلاتی نظام کو موثر بناکر عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی انہوں نے کہا ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کو ماسٹر پلان کا جھانسہ دیکر عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا عوام باشعور ہے دو سالوں کے دوران ڈیرہ مراد جمالی میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے بلکہ اربوں روپے فنڈز ریلیز ہو? وہ سب کرپشن کی نظر ہو گئے ڈیرہ مراد جمالی سمیت پورے حلقے کے عوام کو مایوس کر دیا گیا انہوں نے الزام عائد کیا کہہمارے مینڈٹ کو چوری کیا گیا میر سکندرعلی عمرانی کہا کہ عوامی طاقت میرے ساتھ ہے شفاف انتخابات کروائیں مخالفین کی عوام کے ووٹ کی طاقت سے انکو عبرتناک شکست سے دو چار کر دینگے ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کو اپنے حقوق کی خاطر میدان میں اترنا پڑے گا اور ہر محاذ پر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ڈیرہ مراد جمالی سمیت پورے نصیراباد مین لاقانونیت اور چوری ڈکیتی رہزنی اور لوٹ مار کے واقعات عروج پر ہیں اغواء کی وارداتیں اہل نصیراباد کے لیے لحمہ فکریہ ہے بدامنی کے باعث عام ادمی پریشان ہے حکومت امن وامان کے قیام کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے۔
ماسٹر پلان کے نام پر ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، میرسکندر علی خان عمرانی

ٹیگز:
میرسکندر علی خان عمرانی
