خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر ڈی آر او خضدارکے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں آزاد قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں کو الیکشن کمپین چلانے پر محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ امیدوار غیر ضروری جگہوں پر کمپین چلانے سے گریز کریں اور علاقہ میں ایک خاتون خودکش بمبار کی تھریٹ الرٹ آئی ہے امیدواروں کو اپنے الیکشن مہم محدود کرنے اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
خضدار، خاتون خودکش بمبار کی تھریٹ الرٹ جاری

ٹیگز:
خودکش بمبار
