ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) صحبت پور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بیٹے کو ہلاک جبکہ باپ کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق صحبت پور پولیس تھانہ پہنور سہنڑی کے قریب دمب گیر کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما مقدم میر بلند خان نندوانی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انکابیٹامیر شبیر نندوانی جاں بحق جبکہ خود شدید زخمی ہوگئے واقع کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
صحبت پور کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے۱شخص جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
