کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خانی بابا ضلع پشین میں انسداد دہشت گردی فورس کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فورس کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور بروقت حکمت عملی کو سراہا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس( سابق ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائی بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر انتہائی کامیاب آپریشن کر کے ایک بڑے خطرے کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا، جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہےوزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی، بدامنی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف ریاستی ادارے پوری قوت کے ساتھ سرگرمِ عمل ہیں اور ایسی تمام کارروائیوں میں عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا بھاری اسلحہ اور خودکش جیکٹ ان کے مذموم عزائم کا ثبوت ہے، لیکن بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹال دیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن وسائل فراہم کرتی رہے گی تاکہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے.
دہشت گردی، بدامنی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف ریاستی ادارے پوری قوت کے ساتھ سرگرم عمل ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
