واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی اہلکار دم توڑ گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 20 سالہ سارہ بیک اسٹورم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ 24 سالہ انڈریو وولف کی حالت تشویشناک ہے ، وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے، فائرنگ کرنے والے شخص کی حالت بھی نازک ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اہلکار ملک کی خدمت کر رہے ہیں لیکن غیر قانونی تارکین وطن یہاں آ کر مشکلات پیدا کرتے ہیں،حکام سے غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق تفصیلی بات کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی اہلکار دم توڑ گئی

ٹیگز:
وائٹ ہاؤس
