حب (ڈیلی گرین گوادر)حب افتاب چوک کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی، جس کے دوران شہری نے اپنی حفاظت کے لیے فائرنگ کی۔ اس کارروائی میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ باقی دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ذرائع نے اطلاع دی۔علاقہ مکینوں کے مطابق حب شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں اور شہری و تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں پولیس مکمل ناکام نظر آ رہی ہے۔ شہری اب اپنے تحفظ کے لیے اسلحہ رکھنے پر مجبور ہو گئے ہیں تاکہ ڈکیتوں سے بچ سکیں۔حب کے مختلف پولیس اسٹیشنز جیسے سٹی، بیروٹ اور ہائیٹ کے حدود میں ڈکیتی، چوری اور قتل و غارت کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں، جبکہ پولیس حکام کی خاموشی اور ناقص کارکردگی کے باعث شہری و تاجروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
حب ، مسلح ڈاکوؤں کی شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی ناکام کوشش، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک

ٹیگز:
حب
