حب(ڈیلی گرین گوادر) پا کستان پیپلز پارٹی کے رہنماو چیئرمین میونسپل کا رپو ریشن حب وڈیر ہ بابو فیض محمدشیخ نے کہا ہے کہ حب کے عوام نے جنھیں مسترد کیا ہے کہ وہ اپنی سیا ست چمکانے لیئے لو کل دومیسائل کے مسئلے پر سیا ست کرنا چاہتے ہیں، سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت ضلع حب میں 40/50سال سے رہنے والوں کو لو کل یا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جاری کی جا ئیں،حب شہر کھنڈرات بن چکا تھا جسے صوبا ئی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے تعمیر و تر قی کی طر ف گامزن کیا ہے آج حب شہر کے کونے کونے میں ترقیاتی اسکیما ت پر کام جاری ہے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے بد ھ کے روز بلدیہ ریسٹ ہاؤس حب میں پیپلز پارٹی اور جمعیت علما ء اسلام کے کونسلر ان کے ہمراہ پر یس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا وڈیر ہ بابو فیض محمد شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حب میں گذشتہ ڈھا ئی دو سال لو کل ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پر معملااٹھا یا جا رہا ہے، ڈومیسائل اور لوکل پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت ان تمام افراد کا بنیادی، آئینی و قانونی حق ہے جو برسوں سے اس ضلع میں آباد ہیں انہوں نے کہا کہ حب ایک ایسا شہر ہے جہاں ملک کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے خاندان گزشتہ 40 سے 50 سال سے آباد ہیں، ان کے گھر، روزگار، کاروبار اور مستقبل سب کچھ یہیں جڑا ہوا ہے۔ ایسے شہریوں کو ڈومیسائل کے حق سے محروم کرنا غیر منصفانہ ہے انہوں نے کہا کہ حب کے عوام نے جنھیں مسترد کیا ہے کہ وہ اپنی سیا ست چمکنانے لیئے لو کل دومیسائل کے مسئلے پر سیا ست کرنا چاہتے ہیں مگر ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں وہ خود فرنٹ پر آئیں اور لو کل وڈومیسائل کے کاز کو لیکر چلیں، پس پر دہ مختلف ڈپیارٹمنٹ میں درخواستیں دے رہے ہیں مگر اب ہم اپنے شہریوں کے حقو ق کا دفا ع کر یں گے بھو تانی برادران کے پاس کچھ نہیں رہا اب وہ لو کل ڈومیسائل کی سیاست کے زریعے حب کے سادہ لوگوں کو استعما ل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ٹرانسفر ہو تا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم نے تبدیل کر وایاہے یہ سیاست پرانی ہو چکی ہے ہمیں حب شہر کو مڈل سٹی بنانا ہے اس کے لیئے مل جل کر کام کرنا ہے سابقہ ادوار میں حب شہر کھنڈرات کی مانند تھا مگر اس وقت حب شہر کے کونے کونے میں تر قی کا عمل جا رہی ہے کہیں ٹف ٹائل لگ رہے ہیں تو کہیں اسٹر یٹ لا ئٹ لگ رہے ہیں کہیں سڑ کیں بن رہی تو کہیں روڈ ز بن رہے ہیں ایسی تر قی کے بارے میں کھبی ہم نہیں سوچا تھا مگر صوبا ئی وزریر زراعت میر علی حسن زہری کر دکھا یا ہے میر علی حسن زہری نے اپنے مختصر عرصے میں حب شہر میں بے شما ر تر قیا تی منصوبے لا ئے وہ ہمارے لیئے وفاق اور صوبے سے لڑ جھگڑ کر فنڈز لا تے ہیں تا کہ حب شہر بلو چستان کا تر قی یا فتہ ضلع بن سکے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے دوست ہمارے تر قیا تی کامو ں کا جائز ہ لیں اور جہاں بھی غیر معیا ری کام ہورہا ہے اس کی نشاند ہی کر یں تا کہ ہم بروقت اس کام کی درستگی کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہم حب کے خادم ہیں میر علی حسن زہر ی کی قیا دت میں حب کے عوام کی بھر پور انداز میں خدمت کریں گے عوام کو جو بھی مسئلہ درپیش ہے اسے انشاء اللہ حل کریں گے میر علی حسن زہری کی قیا دت میں حب کے عوام کے لیئے یہ ایک سنہری موقع ملاہے اسے ضائع ہو نے نہ دیں بلکہ میر علی حسن زہری کے ہا تھ مضبوط کریں تا کہ وہ حب شہر کو ترقی یا فتہ شہر بناسکیں انہوں نے کہا کہ حب کی امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے اس حوالے صوبا ئی وزیر زراعت میر علی حسن زہری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آئی جی بلو چستان سے با ت کر یں اور قابل افسران کو حب میں تعینا ت کر یں تا کہ حب کا امن و امان بہتر ہو چوری وڈکیتی کی وارداتیں کم ہو سکیں اور شہر محفوط طر یقے گھر، بازار اور دفا تر آجا سکیں ڈسٹر کٹ چیئرمین حب جاوید جمالی نے پر یس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ ہما رے پر انے سیاستدان لو کل اور غیر لوکل کا مسئلہ اٹھائے ہو ئے ہیں انھیں کہتے ہیں وہ لو کل اور غیر لوکل کے مسئلے کو ختم کریں یہ سب کے لیئے بہتر ہو گا،۔ پریس کانفرنس میں وائس چیئرمین ضلع کونسل حب کمال خان محمد حسنی، حاجی ملوک بنگلزئی،کونسلر سرور مگسی، کونسلر گل حسن محمد حسنی، کونسلر عبدالوہاب رند، کونسلر اکبر ملازئی، کونسلر زراق لاسی،کونسلر بشیر مگسی، عبدالرازق محمد شہی، نور حبیب زہری،مشتاق بنگلزئی،راشد علی بروہی، اکبر آسکانی، کونسلر اعظم خان رند، جے یو آئی کے کونسلر مولانا شاہ محمد صدیقی، وڈیرہ غلام قادر لانگو، گل حسن میروانی، اسد اللہ کاکڑ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلرز اور اتحادی جماعتوں کے نمائندگان بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
حب کے عوام نے جنھیں مسترد کیا ہے کہ وہ اپنی سیا ست چمکانے لیئے لو کل دومیسائل کے مسئلے پر سیا ست کرنا چاہتے ہیں، وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ

ٹیگز:
وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ
