کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور سابق ناظم اعلی کوئٹہ میر مقبول احمد لہڑی بلامقابلہ یونین کونسل بلوچ کالونی، اکبری مسجد کم دیبہ کے کونسلر کے طور پر منتخب ہو گئے ہیں۔یہ کامیابی کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ہوئی، جس میں میر مقبول احمد لہڑی نے اپنی مقامی عوام میں مضبوط مقبولیت اور اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ پارٹی کارکنان اور عوام نے ان کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے علاقے کی ترقی اور عوامی خدمت میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
میر مقبول احمد لہڑی بلامقابلہ کونسلر منتخب

ٹیگز:
میر مقبول
