لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے پولیس میں موجود کریمنل عناصر اور منشیات کی پشت پناہی کرنے والے پولیس ملازمین ایم ٹی او لورالائی حوالدار اسد خان،سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر ممتاز احمد،اے ایس آئی عبداللہ باتوزئی اور حوالدار نذیر عرف بابو کے خلاف منشیات کی سرپرستی کرنے اور کرپشن پر ایف آئی آردرج کروادی گئی ہے اور ان کرپٹ ملازمین کو گرفتار کرکے چار روزہ ریمانڈ حاصل کرلیاڈی آئی جی لورالائی نے کہا کہ پولیس میں کریمنل کی سرپرستی کرنے والے اور کرپشن کرنے والے کے لئے پولیس میں کوئی جگہ نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف مستقبل میں میں بھی نہ صرف محکمانہ کارروائی کی جائے گی بلکہ کریمنل اور فوجداری ایکٹ کے مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کیا جائے گا اور حوالات کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔
لورالائی، منشیات فروشوں کی سرپرستی اور کرپشن میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا

ٹیگز:
کرپشن
