کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اصغر علی ترین بلوچستان کے شدید سرد علاقوں میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے، رکن اسمبلی سید ظفر آغا کلی علیزئی پشین کو سب تحصیل کا درجہ دینے، ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولی، شاہد رؤف، فرح عظیم شاہ و دیگر بلوچستان اسمبلی سے منظور شدھ قراردادوں پر عملدآمد یقینی بنانے کے حوالے سے مانیٹرننگ میکانزم بنانے،ویمن پارلیمانی کاکس کی ارکان صوبے میں ہائیڈو جینیٹڈ آئل کی تیاری،تقسیم، پر پابندی عائد کرنے سے متعلق الگ الگ قراردادیں پیش کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ مذہبی امور اور محکمہ اطلاعات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
