کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے مگر پیپلز پارٹی کا فیصلہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان پوری محنت کیساتھ صوبے کی خدمت کر رہے ہیں، تبدیلی سے متعلق خبریں پھیلانے کا مقصد حکومت کو کمزور کرنا ہے، بلوچستان میں کئی جماعتوں کا اتحاد ہے، بلوچستان میں حکمرانی کرنا کوئی آسان کام نہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، بلوچستان میں حکمرانی کرنا کوئی آسان کام نہیں ` قمر زمان کائرہ

ٹیگز:
قمر زمان کائرہ
