کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کسٹمز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے 91 کروڑ روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی۔ ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی میں مسافر بس سے 91 کروڑ روپے مالیت کی 15.2 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔ ایف بی آر کے مطابق کے مطابق منشیات سرکاری گودام میں منتقل کرنےکے دوران کسٹمز عملے پر شرپسندوں نے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ایف بی آر کا کہنا ہےکہ کسٹمز ٹیم کی بروقت کارروائی سے اہلکار اور ضبط کی گئی منشیات محفوظ رہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان ` مسافر بس سے 91 کروڑ روپے مالیت کی آئس برآمد

ٹیگز:
اسماعیل خان
