کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئٹہ میں دھماکے کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ انتظامیہ نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ شہر میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے اور کسی بھی قسم کے خطرے یا ہنگامے کی اطلاع درست نہیں ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ خبروں پر بھروسہ نہ کریں اور صرف حکومتی ذرائع سے جاری معلومات پر اعتماد کریں تاکہ افواہوں سے پیدا ہونے والی خوف و ہراس کی فضا ختم ہو سکے۔
کوئٹہ میں دھماکے کی افواہیں بے بنیاد، ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پرامن قرار دے دی

ٹیگز:
کوئٹہ
