موسیلو (ڈیلی گرین گوادر) شمالی میکسیکو کے شہر ہرموسیلو میں ایک سپرمارکیٹ میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔صوبہ سونورا کے گورنر الفونسو دورازو نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور تمام متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے ایک جامع اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق، دھماکہ شہر کے وسط میں واقع ’’والڈوز‘‘ (Waldo’s) اسٹور میں ہوا۔ مقامی سیکیورٹی اداروں نے ابتدائی طور پر کسی دہشت گرد حملے یا پرتشدد کارروائی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
شمالی میکسیکو کے شہر ہرموسیلو میں ہولناک دھماکہ 23 افراد ہلاک 11 زخمی

ٹیگز:
میکسیکو
