اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 111 کلومیٹر اور مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے پشاور، مانسہرہ، ہنگو، ایبٹ آباد، سوات، مالاکنڈ، راولپنڈی اور اسلام آباد، اٹک، میانوالی اور گجرانوالہ میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق زلزلے کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو کنٹرول روم کو اب تک کوئی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی۔
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ٹیگز:
اسلام آباد
