کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار کونسل کے انتخابات کی انتخابی مہم کے سلسلے میں آزاد امیدوار بیرسٹر عامر محمد لہڑی نے ضلع کچہری پشین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وکلا برادری سے ملاقات کی اور وکلا کی فلاح و بہبود، ادارہ جاتی اصلاحات اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے اپنے منشور پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔بعد ازاں بیرسٹر عامر محمد لہڑی کوئٹہ پہنچے اور سینئر وکلا کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عامر محمد لہڑی نے کہا کہ ان کا مقصد بار کونسل کو شفاف، فعال اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ وکلا کو درپیش مسائل کا پائیدار حل فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وکلا نے اعتماد کیا تو وہ بلوچستان بار کونسل کو ایک منصفانہ، موثر اور عوامی خدمت پر مبنی ادارہ بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
بلوچستان بار کونسل انتخابات: بیرسٹر عامر محمد لہڑی کی انتخابی مہم، وکلا سے ملاقاتیں اور ظہرانے کا اہتمام

ٹیگز:
بلوچستان
