کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) محکمہ بلدیات بلوچستان کے مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی خصوصی ہدایات پر سیکریٹری، جناب عبدالرؤوف بلوچ نے صوبے بھر میں انتظامی شفافیت اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کے قیام کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات چھ ایکس کیڈر افسران اور پندرہ اسسٹنٹ صاحبان، جو طویل عرصے سے چیف آفیسرز کے طور پر عارضی یا ایکٹنگ چارج پر فرائض انجام دے رہے تھے، ان تمام کے عارضی چارجز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔یہ فیصلہ انتظامی اصلاحات کے تسلسل میں کیا گیا ہے تاکہ بلدیاتی نظام میں شفافیت، کارکردگی اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس اقدام کو عوامی مفادِ عامہ میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف ادارہ جاتی نظم کو بحال کرے گا بلکہ بلدیاتی اداروں کی ساکھ کو بھی مضبوط بنائے گا۔مشیر محکمہ بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری سیکریٹری بلدیات نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں تمام تقرریاں اور تبادلے میرٹ، قابلیت اور قانون کے مطابق کیے جائیں گے تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔
عوامی مفادِ عامہ میں مشیر محکمہ بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی ہدایات پر سیکریٹری بلدیات بلوچستان کا انقلابی اقدام

ٹیگز:
نوابزادہ امیر حمزہ
