خضدار(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما، پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاکہ موجودہ مہنگائی عمران خان کی غلط پالیسیوں اور آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کا نتیجہ ہے، اگر پی ڈی ایم کی حکومت نہ آتی تو یہ ملک سری لنکا بن جاتا اور معیشت زمین بوس ہوکر رہتی جبکہ ملک ٹوٹنے کی خطرات بھی منڈلانے لگے تھے اور یہ اطلاعات بھی ہیکہ عمران خان مبینہ طور پر پاکستان کے ایٹمی اثاثے فروخت کرنے کاارادہ کرچکاتھا، اسی طرح انہوں نے بیس سال تک حکومت کرنے بھی پلان کر رہا تھا اس منصوبے کے تحت انہیں، چیف جسٹس، آرمی چیف اور الیکشن کمیشن اپنی مرضی کا لاناتھا اور پھر پارلیمانی نظام کاخاتمہ کرکے صدارتی نظام لاگو کرنے کا ان کا ارادہ تھا لیکن پی ڈی ایم نے ان کے تمام منصوبے خاک میں ملادی، ملک کے اثوں کو بچایا اور معیشت کو مزید غیر مستحکم ہونے سے روک دیا، آج اگر دن بدن مہنگائی بڑھتی جارہی ہے تو اس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط پر کئے گئے معاہدے ہیں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے عمران خان نے جو معاہدے کئے تھے اگر ہم اس سے روگردانی کرتے تو ریاست کا نقصان ہوتا ہم نے ریاست کو بچانے کےلیے اپنی سیاست کو داؤ پر لگادیا اور اب ہمیں یہ یقین ہے کہ الیکشن میں اس مہنگائی کی وجہ سے ہمیں ووٹ کم ملیں گے لیکن ہم نے ریاست کی خاطر اپنا نقصان کر کے ریاست کو سہارا دیا ہم معیشت کو درست پر چلانے کی کوشش میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار وہ معروف دینی ادارہ جامعہ اسلامیہ جعفر طیار چمروک خضدار میں بسلسلہ ختم بخاری شریف وتکمیل قرآن کریم منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پروگرام میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ قبل ازیں فضلاء کی دستاربندی و شال پوشی کی گئی، جبکہ بخاری شریف کی آخری حدیث مفتی محمد نعیم نے پڑھائی ، تقریب سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء جےیوآئی خضدار کے ضلعی سرپرست سردار علی محمد خان قلندرانی، ضلعی امیر مولانا عنایت اللہ رودینی، خضدار پریس کلب کے صدر مولانامحمد صدیق مینگل، سابق ڈپٹی میئر مفتی عبدالقادر شاہوانی، مولانا محمود الحسن قمر، مولانا نوراللہ، تحصیل صدر مولانا اسحاق شاہوان،مفتی عبدالحکیم شاہوانی، خضدار پریس کلب کے جنرل سیکرٹری مولوی محمد اقبال مینگل، ضلعی رہنما مفتی عبداللہ قلندرانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ کا کہناتھاکہ ہم نظریاتی طور پر بھی پاکستان کو مضبوط کرناچاہتے ہیں اور پاکستان کی آئین کی تخلیق کار بھی جمعیت علماءاسلام ہے، اس وقت پاکستان نہیں تھا جبکہ جمعیت علماءاسلام کی جماعت تھی اس جماعت نے پاکستان کے لیے جدوجہد کی، ہمارے علما ہی پاکستان کے خالق ہیں، 1973 کی آئین ہم نے بنائی اس آئین پر مفتی محمود کا دستخط آج بھی موجود ہے، یہ وہ واحد آئین ہیکہ جس پر سیکولر، سوشلزم اور قوم پرست جماعتوں سے لیکر مذہی جماعتوں تک سب متفق ہیں آج بھی ہم اس آئین کی بالادستی چاہتے ہیں اور یہ آئین میں موجود ہیں کہ پاکستان میں کوئی قانون قرآن و سنت کی منافی نہیں ہوگا، لیکن پاکستان کے پارلیمنٹ میں مغریبی ایجنڈا کے تحت بارہا یہ کوشش کی گئی ہیں کہ حقوق نسواں کے نام پر ایک ایسا قانون منظور ہوکہ جہاں اسلامی تشخص پامال ہو اور قانون سازی کے ذریعے یہاں کی تہذیب، عزت اور ناموس غارت ہو، یورپی انداز میں معاشرہ تشکیل دیکر خاندانی سسٹم کو تباہ کیاجائے جہاں 18 سال کے بعد آپ کی بیٹی آپ کے نہ ہو جہاں جائے جس سے تعلق قائم کرے اس میں وہ آزاد ہو اور ایک مکمل مادر پدر آزاد سسٹم نفاذ العمل ہو لیکن ہم نے جمعیت علماءاسلام کی پلیٹ فارم سے امریکہ کی پیروکاروں کو ناکام بنایا۔ آج اگر پاکستان کی آئین کو اسلامی آئین کہاجاتاہے اور یہ آئین میں ضمامت دی گئی ہے کہ اس ملک کا مذہب دین اسلام ہوگا تو یہ جمعیت کی مرہون منت ہے۔ جمعیت نے آئین کی رکھوالی کی ہے وہ آئین جو ہم سب کے حقوق کی گارنٹی دیتاہے اور آئین یہ کہتاہے کہ جہاں کے وسائل ہو اس پر وہاں کا حق ہوتا ہے، ہم اس حق کی بات کرتے ہیں ہم یہ آواز اٹھاتے ہیں جو معدنیات اور وسائل بلوچ سرزمین پر ہو اس پر ان کا حق ہے اور جو پشتون زمین پر ہو تو اس پر سب سے پہلا اور بنیادی حق پشتون کا ہے۔ لہذا ریکوڈک، سندک، سوئی گیس اور گوادر پر سب سے پہلا اور بنیادی حق بلوچ کا ہے، اس لیے ہم کہتے ان کو حق دیاجائے جوکہ دستور اور آئینی عمل ہے لیکن ہمیں حق مانگنے پر غدار اور ملک دشمن کہاجاتاہے تو ہم کہتے ہیکہ کہ کہاں ہے ریاست، کہاں ہے منصافہ نظام اور کہاں ہے آئین اور جمہوریت کی حکمرانی۔ انہوں نے کہاکہ جمیعت نے سب سے پہلے لوگوں کے حقوق کی بات کی ہے، اور ہمیشہ مارشلا کی مخالفت کی ہے، چاہئے وہ مارشلا کسی ڈکٹیٹر کی طرف سے ہو یا پھر عمران خان کی خاموش آمریت اور مارشلا ہ،و جمعیت علماءاسلام نے کبھی ان کو تسلیم نہیں کی ہے اور ان کے خلاف جدوجہد میں صف اول پر رہی ہے، انہوں نے مزید کہاہے کہ جمعیت کی سیاست کا محور دین ہے جمعیت نے ظلم کے جنگ کی ہے، اسلام اور پاکستان کے لیے جنگ لڑی ہے۔اللہ کے دین کے علاوہ کوئی کامیابی کا راستہ نہیں۔ جس نے روگردانی کی وہ تباہ و برباد ہوئے۔معیشت کے استحکام اللہ تعالیٰ کے دین میں ہے،اسلام سیاست کے بغیر نہیں ہوسکتے۔اسلام نے لوگوں کو ظلم کے خلاف آزادی کا درس دیاہے، اور ایک آفاقی نظام کا متمنی ہے جس میں کمزور اور طاقت ور کا فرق نہیں ہوتا ۔ اسلام آواز ہے مظلوم کا اور امن و حریت اسلام کا پیغام دیتا وزہے۔ جبکہ سیاست نام ہے اصلاح کا اور اسلام انسان کے اصلاح کا درس دیتاہے ہم اس سیاست کے علمبردار ہیں۔
پی ڈی ایم کی حکومت نہ آتی تو یہ ملک سری لنکا بن جاتا اور معیشت زمین بوس ہوکر رہتی،حافظ حمداللہ

ٹیگز:
حافظ حمداللہ
