کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے منو جان روڈ ہدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں مقامی استاد مریم شاہوانی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دوموٹر سائیکل سوار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دو مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے اچانک گلی میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے بعد دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ دن دہاڑے پیش آنے والے اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔جاں بحق کی والد نے کہا، “ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، یہ حملہ غیر متوقع اور انتہائی افسوسناک تھا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی کہ واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید قانونی کارروائی کے لیے تمام شواہد جمع کیے جا رہے ہیں تاکہ ملزمان کو عدالتی عمل کے سامنے لایا جا سکے۔
کوئٹہ,منو جان روڈپر فائرنگ ٹیچر مریم شاہوانی جاں بحق،موٹر سائیکل سوار گرفتار،پولیس

ٹیگز:
کوئٹہ
