کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چمن میں پاک افغان کشید گی کے دوران افغان طالبان کی سولین آبادی پر گولہ باری سے دو شہری شہید جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب الرحمن بنگلزئی نے بتایا کہ بدھ کو چمن شہر کے سرحدی سے قریبی علاقوں میں طالبان نے گولے اور فائرنگ کر کے عام آبادی کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر دو عام شہری شہید جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایاکہ متعدد گھروں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔
چمن میں پاک افغان کشیدگی کے دوران افغان طالبان کی سولین آبادی پر گولہ باری سے دو شہری شہید جبکہ سات زخمی

ٹیگز:
چمن
