کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق معزز عدالتِ عالیہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے جامع انتظامات کر رہا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے متوقع امیدواروں، ووٹروں اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج انتخابی فہرستوں اور متعلقہ وارڈ میں لازمی چیک کریں۔الیکشن کمیشن نے شہریوں سے کہا ہے کہ ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج یا درستگی کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سے رجوع کیا جائے۔بیان کے مطابق انتخابی فہرستوں کی تکمیل کے بعد الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کا پروگرام جاری کرے گا، اور نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد دفعہ 39 الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کسی بھی قسم کی ترمیم، اندراج یا درستگی ممکن نہیں ہوگی۔
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل، ووٹر فہرستوں کی جانچ کیلئے الیکشن کمیشن کی اپیل

ٹیگز:
کوئٹہ
