قلات(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،عمران خان پہلی مرتبہ جیل کی ہوا کھارہے ہیں اب دیکھتے ہیں کہ وہ کتنے دن تک جیل کی ہوا برداشت کر سکیں گے،ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو مچھ جیل منتقل کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو زہری ہاؤس قلات میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ حاجی علی مدد جتک نے چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نواب زادہ میر شعب جان زہری وائس چیرمین رئیس منظوراحمد دہوار کو چیرمین میونسپل کمیٹی قلات کو کامیابی پر مبارکباد پیش اور انہیں ہار پہنائے۔ حاجی علی مدد جتک نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملکی اداروں بغیر ثبوت کے الزمات لگائے اپنے تین سالہ دور حکومت میں کرپشن کرکے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا انہیں بہت پہلے گرفتار ہونا چاہیے تھا اور ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو مچھ جیل منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلی مرتبہ جیل کی ہوا کھارہے ہیں اب دیکھتے ہیں کہ وہ کتنے دن تک جیل کی ہوا برداشت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور دیگر ادارے قومی ادارے ہیں،آئین میں ہر ادارے کا دائرہ اختیار دیا گیا ہے اور ہر ادارے کو اپنے دائرہ اختیا ر میں رہ کر کام کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربا نیوں سے بھری پڑی ہے اور پی پی کے جیالے ہر قربانی کے لئے تیار رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ٹریلر ہے بلوچستان کا اگلا وزیر اعلیٰ جیالہ ہوگا۔اس موقع پر نواب زادہ میر شعب جان زہری پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سردارزادہ نعیم جان دہوار کونسلر میراشفاق مینگل ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی صوبائی نائب صدر حاجی میر ریاض شاہوانی میر فضل شاہوانی ڈپٹی جنرل سیکٹری پیپلز یوتھ یوسف بنگلزئی چیرمین عبدالحق ملک محسن اور کثیر تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کونسلرز اور جیالے موجود تھے۔
عمران خان کو مچھ جیل منتقل کیا جائے ، حاجی علی مدد جتک

ٹیگز:
حاجی علی مدد جتک
