کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے عدالت کو حملہ کر کے نذر آتش جبکہ مجسٹریٹ کو اغواء کرلیا۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق پیر کو نامعلوم مسلح افراد نے خاران کے علاقے مسکان قلات میں عدالت میں گھس کر جج قاضی محمد جان کو اغواء کرلیا اور جاتے ہوئے عدالت کی عمارت کو آگ لگا دی جس سے عمارت میں پڑا سامان اور ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا،ذرائع کے مطابق حملہ آور اپنے ہمراہ دو گاڑیاں بھی لے گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔
بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے عدالت پر حملہ کر کے نذر آتش جبکہ مجسٹریٹ کو اغواء کرلیا

ٹیگز:
خاران
