کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و صوبائی چئیرمین پاکستان میڈیا کونسل بلوچستان ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے یہ واقعہ آزادی صحافت اور جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، جو کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابل قبول ہے۔صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، اور ان پر تشدد دراصل عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزادی اظہار رائے اور صحافتی آزادی کو سلب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائے گا۔ڈاکٹر ناشناس لہڑی کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے ذمہ داران کو فوری طور پر کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ صحافیوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے مستقبل میں صحافیوں کے خلاف ریاستی جبر کی کوئی مثال نہ دہرائی جا سکے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کا دھاوا صحافیوں پر تشدد قابل مذمت عمل ہے، ڈاکٹرناشناس لہڑی

ٹیگز:
ناشناس لہڑی
