پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد زہری نے شام کے وقت ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ہسپتال کے مختلف شعبوں بالخصوص شعبہ حادثات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو علاج ومعالجہ کے حوالے سے دی جائے والی سہولیات کا جائزہ لیا ٹیچنگ ہسپتال میں شام کے وقت ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف کی غیر موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اسسٹنٹ کمشنر جواد زہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال کی حالت ناگفتہ بہ ہے بالخصوص رات کے وقت ڈاکٹرز اور اسٹاف کی عدم دلچسپی اور غیر حاضری سے ہسپتال کا نظام بری طرح متاثر ہے انہوں نے کہا عوام کو علاج ومعالجہ کی فراہمی ہسپتال کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کی بنیادی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ہماری پوری کوشش ہوگی کہ شام کے وقت ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ موجود رہے تاکہ عوام کو ایمرجنسی کی صورت میں بروقت سہولت مہیا ہوسکیں انہوں نے کہا کہ رات 10 بجے ہسپتال میں دورے کا مقصد شعبہ حادثات اور ہسپتال میں داخل مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔
پنجگور، اسسٹنٹ کمشنرجواد احمد زہری کا ٹیچنگ ہسپتال کا شام میں اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

ٹیگز:
جواد احمد زہری
