کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف دو کامیاب آپریشن کیے، جن میں 13 دہشتگرد مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پاکستانی بہادر جوانوں کو پوری قوم کا سلام پیش کرتی ہے۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنایا جائے گا اور بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگردوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش، دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا دیا،وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز
