کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ثنا ء بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان بدترین معاشی اور سماجی مسائل سے دوچار ہیں اور لاکھوں گھرانے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتیں نہ ہونے کے برابر ہیں، پانی کی کمی سے زراعت عملا ختم ہو چکی ہے جبکہ ہنرمندی اور تکنیکی تعلیم کی سہولتوں کے فقدان نے نوجوانوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ثنا ء بلوچ نے کہا کہ 2000 کلومیٹر سرحدات کو باڑ لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ دو سال سے بارشیں نہ ہونے کے باعث قحط و افلاس نے صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ معاشرتی اضطراب، تنازعات اور تضادات کوئی مشغلہ یا شوق نہیں بلکہ یہ ناامیدی، مایوسی اور مسلسل جاری سیاسی و معاشی استحصال کے نتائج ہیں۔
بلوچستان کے نوجوان بدترین معاشی و سماجی مسائل کا شکار، لاکھوں گھرانے فاقہ کشی پر مجبورہوگئے ٗ ثنا ء بلوچ

ٹیگز:
ثنا ء بلوچ
