زیارت (ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے ضلع زیارت میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مسلط کردہ حکومت اور ریاستی ادارے دانستہ طور پر اس میں ملوث ہیں۔ پارٹی نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ضلع میں قیام امن کے لیے مثر کردار ادا کریں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ قبائلی زمینوں پر غیر قانونی انتقالات اور تعلیمی مقاصد کے لیے دی گئی زمین پر قبضے ناقابل قبول ہیں۔ خصوصا قائداعظم ریزیڈنشل کالج کی زمین، جو بعد میں الہجرہ ٹرسٹ کو منتقل کی گئی تھی، اس پر سیکورٹی اداروں کے قبضے نے تعلیمی مقاصد کو سبوتاژ کیا ہے۔ پارٹی نے واضح کیا کہ یہ زمین صرف تعلیم کے لیے استعمال ہونی چاہیے اور کسی صورت غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 28 ستمبر 2025 کو زرندہ شہر میں احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ عام منعقد کیا جائے گا اور ضلع زیارت کے تمام علاقوں اور یونٹس کے کارکنوں کو شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور اپنے حقوق و علاقے کے دفاع کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
زیارت میں امن و امان کی خراب صورتحال، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے 28 ستمبر کو احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ عام کا اعلان

ٹیگز:
زیارت
