حب(ڈیلی گرین گوادر)حب کے علاقے چڑائی میں مسلح افراد گھر میں گھس گئے اور فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت عزیز ولد عبد الفتح کے نام سے ہوئی ہے۔فائرنگ اور قتل کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں کے مطابق حب شہر میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور قتل و غارت کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پولیس جرائم کی روک تھام میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔
حب، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
حب
