کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ چمن شاہراہ کے ژڑہ بند کے مقام پر ایک بار پھر مسلح افراد نے قومی شاہراہ بند کر دی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے ہیں اور ژڑہ بند لیویز چیک پوسٹ کے ساتھ ٹریلر کو کھڑا کر کے راستہ بند کر دیا ہے۔اس دوران چمن سے زخمی لے جانے والا سول ہسپتال چمن کا ایمبولنس بھی پھنس گیا ہے۔ ابھی تک ان افراد کی جانب سے کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے اس مقام پر مسلسل شاہراہ بند کی جا رہی ہے، جس کے باعث سافروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ راستہ کھولا جا سکے اور ہنگامی صورت حال میں شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
کوئٹہ چمن شاہراہ ژڑہ بند پر مسلح افراد کی جانب سے دوبارہ بندش، شہری مشکلات میں مبتلا

ٹیگز:
کوئٹہ
