کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے مکران کوسٹل ہائی وے لسبیلہ پر واقع قدرتی طور پر وجود میں آنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ پرنسز آف ہوپ کے تاریخی سیاحتی مقام کی حفاظت کے لئے 5.00 ملین روپے کی منظوری دے دی۔ پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے منظوری کلچر ٹورزم اور آرکائیوز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری پر دی تاکہ بلوچستان کے اس تاریخی سیاحتی مقام کی حفاظت کو ممکن بنایا جا سکے گا۔سوشل میڈیا پر عوام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی جانب سے اس تاریخی مقام کے تحفظ کے لئے آواز اٹھائی گئی تھی۔وزیراعلیٰ نے اس اہم سیاحتی مقام کے تحفظ کے لئے فنڈز کے فوری اجراء کی منظوری دی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلو چستان نے قدرتی طور پر وجود میں آنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ پرنسز آف ہوپ کی حفاظت کے لئے 5.00 ملین روپے کی منظوری دے دی

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلو چستان
