سوراب(ڈیلی گرین گوادر) سوراب کے علاقے لاکھوریان قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رسول بخش زہری اور طالب علی رمدازئی مینگل کے طور پر ہوئی، جو اپنی گاڑی میں جیوا جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔نعشیں ڈی ایچ کیو سوراب پہنچا دی گئی ہیں، جبکہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ لیویز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
سوراب میں مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق

ٹیگز:
سوراب
