کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے کابینہ کا اجلاس زیرصدارت پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ منعقدھوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری فپواسا و ایایس اے فریدخان اچکزئی، نائب صدر ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی، جوائنٹ سیکرٹری زہرا ملغانی، فنانس سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ باز محمد کاکڑ، پریس سیکرٹری پروفیسر رحمت اللہ اچکزئی ایگزیکٹیو ممبران ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ، فرحانہ عمر مگسی، ڈاکٹر گل محمد بلوچ اور پروفیسر مسعود مندوخیل نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور آفیسران منظور شدہ الاؤنسز اور آپ گریڈیشن سے محروم رکھے گئے ہیں حالانکہ اساتذہ کرام کیلئے آپ گریڈیشن کی پالیسی جامعہ بلوچستان کے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی، سینٹ اور سنڈیکیٹ سے 2009 میں منظور ھوئی ہے اور تب سے لیکر اب تک تمام وائس چانسلرز کے ادوار میں متواتر اساتذہ کرام کو منظور شدہ پالیسی کے تحت آپ گریڈیشن دیا جاتا رہا ہے لیکن موجودہ وائس چانسلر نے اساتذہ کا اپ گریڈیشن روکھے رکھا ہے اور جامعہ بلوچستان کی پالیسی ساز اداروں سے منظور شدہ اسسٹنٹ، ایسوسی ایٹ و پروفیسرز کی درجنوں آسامیاں خالی پڑی ہیں دوسری طرف بیس بیس سال سے کئی اساتذہ کرام ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت دیگر ضروریات پوری کرنے کے باوجود پروموشن سے محروم رکھے جا جا رہے ہیں اجلاس میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کالونی میں رہائش پذیر اساتذہ کرام اور ملازمین سے مینٹیننس کے نام ہر لاکھوں روپے غیرقانونی کٹوتی کی جارہی ہے اور پچھلے کئی سالوں سے 200 سے زائد اساتذہ کرام اور ملازمین ریٹائرڈ ھوچکے ہیں لیکن آج تک انہیں ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا اوراب لیو انکیچمنت بھی نہیں دیا جارہا ہے جو سراسر اساتذہ و ملازمین دشمن اقدامات ہیں۔۔ اے ایس اے کے اجلاس میں پرزور مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اساتذہ کرام کی منظور شدہ آسامیوں کو مشتہر کی جائیں، اپ گریڈیشن کے آرڈرز جاری کیے جائیں اور مینٹیننس کی مَد میں غیرقانونی کٹوٹیوں کا آرڈر منسوخ کر کے اساتذہ کرام اور آفیسران کو انکی رقم واپس کیا جائیاور پالیسی ساز اداروں سے منظور شدہ تمام الاونسز کو کسی صورت نہ چھیڑا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بابت جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر سے ملاقات بھی کی جائیگی۔
جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور آفیسران منظور شدہ الاؤنسز اور آپ گریڈیشن سے محروم رکھے گئے ہیں، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان

ٹیگز:
جامعہ
