قلات (یاسر خان زہری سے ) ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او ماہیوال خان جاموٹ کی نگرانی میں سی آئی اے انچارج شمس الزمان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کی شناخت عبدالوحید ولد عبدالواحد قوم محمد شہی، سکنہ خیل، قلات کے نام سے ہوئی کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے شیشہ (کرسٹل میتھ ) کی 9 ،اور ہیروئن کی 31 بوتلیں، 950 گرام خام چرس، 13 ہزار روپے نقدی اور ایک ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
قلات پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، شیشہ، ہیروئن اور چرس برآمد

ٹیگز:
قلات
