دکی(ڈیلی گرین گوادر)دکی میں افغان مہاجرین کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک افغان مزدور روح اللہ ولد محمد کریم، قوم توخئی، ساکن افغانستان، گرفتار ہونے کے خوف سے کوئلے کے ہالج میں پناہ لینے گیا۔ بدقسمتی سے ہالج میں زہریلی گیس موجود تھی جس کے باعث مزدور دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مقامی مزدوروں نے لاش نکال کر ہسپتال منتقل کر دی ہے۔
دکی، افغان شہری زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق

ٹیگز:
دکی
