نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعہ کو تصدیق کی کہ افغانستان نے اسلام آباد کے سفیر کو ایک ڈیمارش جاری کیا۔واضح رہے کہ افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور خوست میں 2 الگ الگ واقعات میں کم از کم 3 افراد کی موت ہوگئی تھے جبکہ 6 زخمی ہوئے تھے، افغان حکام نے ان ہلاکتوں کو پاکستان کی کارروائی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔اسلام آباد کی طرف سے اس پر کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا ۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے بعد سوالات کے جواب دیتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ وہ ابھی سفر سے واپس آئے ہیں اور ’ سسٹم سے گزر رہے ہیں’ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں پاکستان کے سفیر کو دیے گئے خط کی کاپی موصول ہوئی ہے مگر یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ کیوں جاری کیا گیا۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ میں ابھی سسٹم سے گزر رہا ہوں لیکن انہوں نے ہمارے سفیر کو ایک خط دیا ہے جسے ڈیمارش کہا جاتا ہے، اس پر تحقیق کی ضرورت ہے، یہ دیکھنے کے لیے کہ یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی … فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آیا پاکستان مبینہ حملوں میں ملوث تھا یا نہیں۔
افغانستان نے پاکستانی سفیر کو ڈیمارش جاری کیا ہے، اسحاق ڈار کی تصدیق

