ژوب:ژوب میںفائرنگ کے تین مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بائی پاس کے علاقے میں فائرنگ سے راولپنڈی کے رہائشی ساجد مسیح جاں بحق ہوگئے، جو ژوب سے شادی شدہ مسلمان خاتون کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں نامزد تھے اور عدالت میں پیشی کے لیے آئے تھے۔دوسرے واقعے میں تحصیل دفتر کے قریب دو گروہوں کے درمیان تصادم کے دوران ڈنڈوں اور پتھروں کے ساتھ فائرنگ بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں دو راہگیروں سمیت چھ افراد ہدایت اللہ، ولایت خان، قدیم خان، خیال محمد اور بشیر خان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصادم کو روکنے کے لیے جوابی کارروائی کی اور 6 ملزمان کو گرفتار کرکے دو پستول برآمد کرلیے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ رنجش کا نتیجہ ہے۔تیسرے واقعے میں مرغہ کبزئی کے علاقے میں دو گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے سیف اللہ اور محمد ولی کبزئی زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بھی پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔
ژوب میں فائرنگ کے3 واقعات، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

