کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے امن و امان کے نام پر ہزاروں غریب افراد سے موٹر سائیکلیں چھیننا مضحکہ خیز، غیر قانونی اور عوامی استحصال ہے انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل غریب عوام کی بنیادی سواری ہے، جسے چھین لینا ان کی زندگی مفلوج کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا یہ ناروا عمل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جبکہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے۔ پروفیسر حلیم صادق نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے کے بجائے الٹا ان پر ظلم ڈھا رہی ہے، جس سے عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور ضبط شدہ موٹر سائیکلیں واپس کی جائیں اور اس پالیسی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عوام پاکستان پارٹی عوام کے شانہ بشانہ ان اقدامات کی مزاحمت کرے گی۔
غریب عوام کی سواری چھیننا ظلم ہے، حکومت کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے: پروفیسر حلیم صادق

ٹیگز:
حلیم صادق
