گنداخہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ میر فیصل خان جمالی نے عوامی فلاح، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی قیادت کو فعال بنایا ہے۔ ان کے دل میں عوامی بہبود کا جذبہ، ان کے شہید بھائی سردار زادہ میر رستم خان جمالی کی بے لوث قربانیوں اور بلند فکری سوچ کا تسلسل ہے، جنہوں نے اپنی جان عوام کے روشن مستقبل کے لیے قربان کی۔سردار زادہ میر فیصل خان جمالی نے اپنی قیادت میں شہید بھائی کی انسان دوست روایت کو مشعلِ راہ بنایا اور دو سال کے مختصر عرصے میں ترقیاتی منصوبے اور اصلاحاتی اقدامات کیے۔ انہوں نے نہ صرف عوامی مسائل سنے بلکہ ان کے حل کو اپنی ترجیح بنایا۔ تعلیم، صحت، بنیادی سہولیات، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی ان کے عزم اور خلوص نیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عوام کے مطابق سردار زادہ میر فیصل خان جمالی محض سیاستدان نہیں بلکہ ایک سچا خادم ہیں، جو اقتدار کو عوام کی خدمت کا وسیلہ سمجھتے ہیں۔ ان کی قیادت شہید بزرگوں کے مشن کو آگے بڑھانے اور سیاست کو خدمت کا میدان بنانے کا عملی نمونہ ہے۔ سردار زادہ میر فیصل خان جمالی کی اخلاص، دیانت اور عوام دوستی انہیں عوام کی امیدوں کا مرکز اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ بناتی ہے۔
گنداخہ,سردار زادہ میر فیصل خان جمالی عوامی فلاح و ترقی کے لیے مصروفِ عمل

ٹیگز:
گنداخہ
