پنجگور : پنجگور میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو پنجگور کے علاقے چودہ چوک کے قریب ایک گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سجن ولد عبدالخالق ساکن جھل مگسی جاں بحق جبکہ اسکی زوجہ فتح خاتون اور اسکا تین سالہ نواسہ احمد بخش شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔واقعہ کے بعد گاڑی سوار فرار ہوگیا پولیس نے ملزمان کی تلا ش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے ۔
پنجگور ، گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،خاتون اور بچہ زخمی

