کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان نے تحصیل شاہرگ کے علاقے ٹاکری میں روڑ کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ اس المناک واقعے میں مزدوروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر حکومت بلوچستان گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہیترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اس واقعے کے محرکات اور ملوث عناصر کو بے نقاب کریں ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد روڈ کنارے نصب تھا اس واقعے میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے مزید بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو فوری طور پر شاہرگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں بہتر ین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ زخمیوں کا مکمل خیال رکھا جائے اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ صوبے میں دہشت گرد عناصر کو کسی صورت امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد روڈ کنارے نصب تھا،ترجمان صوبائی حکومت

ٹیگز:
ترجمان صوبائی حکومت
