سوات (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سب سے پہلے سوات پہنچے جہاں وفاقی وزیر امیرمقام نے ان کا استقبال کیا ، وزیراعظم نے بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کا فضائی جائزہ لیا۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سوات کے بعد بونیر گئے جہاں انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ، وزیراعظم نے بونیر میں متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی چیک تقسیم کیے۔خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک 350 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 228 کا تعلق بونیر سے ہے۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سوات و بونیر کا دورہ

ٹیگز:
وزیراعظم
