کراچی :سعودی عرب کے لئے عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ایئر لائنز کو جرمانے عائد کیے جانے کا خدشہ ہے۔ سعودی ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو سخت مراسلہ ارسال کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق پروازوں کی بروقت آمد و رفت کی شرح 80 فیصد تک ہونی چاہیے، پاکستانی ایئرلائنز کی بروقت آمد و رفت کی شرح صرف 37 سے 69 فیصد ہے۔صورتحال کو فوری طور پر درست کرایا جائے بصورت دیگر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے، پی آئی اے کی شرح 69 فیصد، ایئر سیال 46 فیصد، ایئر بلیو 65 فیصد اور سیرین ایئر 37 فیصد ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن میثاقِ استحکام کے لیے تیار ہے، یہی پاکستان کا مستقبل ہے،راناثنااللہ
خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ایئر لائنز کی تاخیر کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، خط سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر نے ڈی جی سی اے اے کو تحریر کیا ہے۔
عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ایئر لائنز کو جرمانے کا خدشہ

