بارکھان:پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر بارکھان میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کی۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی پرچم تھامے پاکستان زندہ باد اور یومِ آزادی مبارک کے نعرے لگائے۔ شرکا نے شہر کی مختلف گلیوں سے گزرتے ہوئے قومی یکجہتی، امن اور حب الوطنی کا پیغام عام کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ آزادی کی قربانیوں سے نئی نسل کو آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، تاکہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شرپسند عناصر ہماری آزادی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے کیونکہ پوری قوم متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جشنِ آزادی، شرپسندوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ہم اپنی آزادی کی حفاظت جانتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور یومِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ عوام نے اس دن کو امن، یکجہتی اور حب الوطنی کی علامت قرار دیا۔
پوری قوم متحد، شرپسند عناصر ہماری آزادی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ،سردار عبدالرحمن کھیتران

